چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان وائس چیئر مین عزیز اللہ آفریدی اور اراکین کونسل کے ہمراہ یونین کونسل 41میں مولانا مفتی بوائز گرلز سیکنڈری اسکول کا از سر نو تعمیر کے بعد افتتاح کررہے ہیں

بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت ، تعلیم اور کھیل کود کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی...

658 0
658 0

بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت ، تعلیم اور کھیل کود کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروبروئے کا لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے وائس چیئرمین عزیزاللہ آفریدی اور اراکین کونسل کے ہمراہ یونین کونسل 14 میں مولانا مفتی محمودبوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول کا ازسر نو تعمیر کے بعد افتتاح کرتے ہوئے کیا چیئرمین نے اس موقع پر موجود اساتذہ اور طلبہ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کے اسکولوں میں تعمیر و مرمت اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جارہے ہیں خصوصا طلبہ کو طالبات کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے معیاری تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے اسکولوں میںجدید علوم کے ساتھ ساتھ سائنس لیب بھی قائم کی جارہی ہیں وائس چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کے اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اساتذہ کرام کو اپنے فرائض سے پوری دیانتداری سے انجام دینے کی ضرورت ہے تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے کہ جسے حاصل کرکے انسان میں نہ صرف شعور پیدا ہوتا بلکہ تعلیم کے ذریعہ ہی انسان مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہے اور معاشرے میں اپنا جائز مقام حاصل کرسکتا ہے آخر میں طلبہ و طالبات نے اسکول کی تعمیر و مرمت اور سہولیات فراہم کرنے پر چیئرمین بلدیہ غربی کا شکریہ ادا کیا۔

In this article

Join the Conversation