چیئر مین بلدیہ غربی ظہار الدین احمد خان پارلیمانی لیڈر اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ بلدیہ زون یوسی 37 فٹبال گرؤانڈ کے اطراف سیوریج لائن سسٹم کی تنصیب کے کام کا معائینہ کر رہے ہیں

بلدیہ غربی کی حدود میںرہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پلے گراؤنڈز میں سہولیات کی فراہمی...

1027 0
1027 0

بلدیہ غربی کی حدود میںرہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پلے گراؤنڈز میں سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ان خیا لات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد ،اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور علاقہ معززین کے ہمراہ بلدیہ زون یوسی 37فٹبال گرؤانڈ کے اطراف سیوریج لائن سسٹم کی تنصیب اور فٹبال گراؤنڈ میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا علاقہ معززین نے فٹبال گراؤنڈ کے اطراف سیوریج سسٹم کی تنصیب پر چیئرمین بلدیہ غربی اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج سسٹم کی خرابی کی وجہ سے نہ صرف عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا بلکہ گراؤنڈ میں کھیل کود کی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی تھیں مگر چیئرمین بلدیہ غربی نے ہمارے دیرینہ مطالبہ کو حل کرنے میں جس دلچسپی کا مظاہرہ کیا اس علاقہ کے عوام انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور جدوجہد میں مصروف عمل ہے بلدیہ غربی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے باقائدہ منصوبہ بندی کے تحت نکاسی آب کی چھوٹی بڑی لائینوں کی تبدیلی اور مرمت کا کام انتہائی برق رفتاری سے جاری ہے جبکہ موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ سیوریج سسٹم کی تنصیب کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ فٹبال گراؤنڈ میں صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

In this article

Join the Conversation