چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان اراکین کونسل کے ہمراہ بلدیہ غربی کی حدود میں فراہمی آب کی ڈالی جانی والی لائن کے کام کا معائینہ کر رہے ہیں

بلدیہ غربی کی حدود میں بلدیاتی مسائل کے حل کی رفتار کو تیز کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامعہ حکمت عملی سے منصوبوں کو جلد از...

1498 0
1498 0

بلدیہ غربی کی حدود میں بلدیاتی مسائل کے حل کی رفتار کو تیز کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامعہ حکمت عملی سے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ہر منصوبہ کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی عادت کو اپنایا جائے ان خیا لات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ فراہمی آب کیلئے ڈالی جانے والی لائن کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ معززین اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے علاقہ معززین نے چیئرمین بلدیہ غربی اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ مکین فراہمی آب کا دیرینہ مسئلہ حل کرانے پر بے حد ممنون و مشکور ہیں چیئرمین نے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور جدوجہد میں مصروف عمل ہے بلدیہ غربی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے باقائدہ منصوبہ بندی کے تحت فراہمی و نکاسی آب کی چھوٹی بڑی لائینوں کی تبدیلی اور مرمت کا کام انتہائی برق رفتاری سے جاری ہے محدود وسائل کی وجہ سے انتظامیہ کو دشواریوں کا سامنا ہے مگر انتظامیہ نے ان علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے جبکہ موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب کی لائینوں کی تبدیلی و مرمت کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیہ غربی میں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا

In this article

Join the Conversation