چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد کے ہمراہ میئر کراچی گولڈ کپ ہاکی لیگ کے سیمی فائنل میں گول کیپر فرحان رضوی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دے رہے ہیں۔

چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد کے ہمراہ میئر کراچی گولڈ کپ ہاکی لیگ کے سیمی فائنل میں گول کیپر فرحان...

1183 0
1183 0

چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد کے ہمراہ میئر کراچی گولڈ کپ ہاکی لیگ کے سیمی فائنل میں گول کیپر فرحان رضوی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دے رہے ہیں۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اولمپئین حنیف خان ،ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی گراؤنڈ پر جاری مےئر گولڈ کپ ہاکی لیگ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل جوکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ نے ڈسڑکٹ ایسٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-3سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان تھے میچ سے قبل مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کروایا گیا اس موقع پر انکے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد ،اراکین کونسل بلدیہ غربی اور تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی اسپورٹس کمپلیکس میں موجود تھی میچ کے اختتام پر چیئرمین نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے گول کیپر فرحان رضوی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ سے نوازا ۔آخر میں چیئرمین نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ اس طرح کے ایونٹس جہاں عوام کیلئے دلچسپی کا باعث بنتی ہے وہیں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے یہاں سے انور علی جیسا کھلاڑی بھی رہائش پذیر ہے جسے قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا اور اس نے اپنی پرفارمنس سے ملک وقوم کا نام روشن کرکے یہ ثابت کردیا کہ اگر مواقع میسر ہوں تو اس جیسے بے شمار کھلاڑی موقع کے منتظر ہیں ۔

In this article

Join the Conversation