چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان رکن صوبائی اسمبلی ادیل شہزاد ، میونسپل کمشنر عمران اسلم اور اراکین کونسل کےہمراہ شیر شاہ کباڑ مارکیٹ میں انجمن ویلفئیر کباڑیان شیر شاہ کے عہدیداران سے ملاقات کررہے ہیں

چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان رکن صوبائی اسمبلی ادیل شہزاد ، میونسپل کمشنر عمران اسلم اور اراکین کونسل کےہمراہ شیر شاہ کباڑ مارکیٹ میں انجمن...

1665 0
1665 0

چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان رکن صوبائی اسمبلی ادیل شہزاد ، میونسپل کمشنر عمران اسلم اور اراکین کونسل کےہمراہ شیر شاہ کباڑ مارکیٹ میں انجمن ویلفئیر کباڑیان شیر شاہ کے عہدیداران سے ملاقات کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب مارکیت کا دورہ کررہے ہیں
بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مارکیٹوں و بازاروں میں کاروباری حضرات اور عوام کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد ، میونسپل کمشنر عمران اسلم اور اراکین کونسل کے ہمراہ شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں انجمن ویلفیئر کباڑیان شیرشاہ کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے انجمن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی تعمیر و ترقی کیلئے جہاں انتظامیہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صفائی ستھرائی اور تعمیر و مرمت کیلئے اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے وہیں اس عمل میں مذید بہتری لانے کیلئے کاروباری حضرات سے ریوینیو جنریٹ کرنے کیلئے بھی اقدامات کیئے جارہے ہیں مگر بد قسمتی سے آپ لوگوں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ دلچسپی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے اگر بلدیہ غربی میں کاروبار کرنے والے حضرات ریونیو بروقت اداکریں تو کوئی وجہ نہیں کہ انتظامیہ سہولیات کی فراہمی کیلئے مذید بہتر انداز میں خدمات انجام دے سکے گی انجمن کے عہدیدارن نے چیئرمین کو یقین دلایا تے ہوئے کہا کہ انجمن ویلفیئر کباڑیان شیرشاہ ریونیو کے حوالے سے انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کرے گی بعد ازاں چیئرمین نے انجمن کے عہدیداران کے ہمراہ شیر شاہ کباڑ مارکیٹ کا معائینہ کیا اور مارکیٹ میں موجود مسائل کی نشاندہی بھی کرائی چیئرمین نے بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا شیر شاہ کباڑ مارکیٹ میں صفائی ستھرائی ، سڑکوں و گلیوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائیٹس کی مرمت و تبدیلی کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے

In this article

Join the Conversation