چیئر مین بلدیہ غربی اظہار احمد خان میونسپل کمشنراشفاق احمد ملاح، سابق وزیر اوقاف عیدالحسیب اور اراکین کونسل کے ہمراہ اجتماع گاہ کے منتظمین سے ملاقات کر رہے ہیں

سالانہ تبلیغی اجتماع کے آغاز سے قبل سہولیات کی فراہمی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لایا جارہا...

1163 0
1163 0

سالانہ تبلیغی اجتماع کے آغاز سے قبل سہولیات کی فراہمی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح ، سابق وزیر اوقاف عبدالحسیب ،رکن صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد اور اراکین کونسل کے ہمراہ اجتماع گاہ کے منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے کیااجتماع گاہ کے منتظمین نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پرچیئرمین نے منتظمین کو بھرپور تعاون کی یقین دیہانی کراتے ہوئے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اجتما ع گاہ کے اطراف بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ اجتماع کے موقع پر آنے والے افراد کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صفائی ستھرائی کے کاموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے روشنی کے انتظامات کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیر ومرمت کے جاری کاموں کو قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے اجتماع گاہ کے اطراف جاری کاموں کے بارے میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اجتماع گاہ کے اطراف صفائی ستھرائی ، روشنی کی فراہمی اور تعمیر و مرمت کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے بعدازاں چیئرمین بلدیہ غربی نے میونسپل کمشنر اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ اجتماع گاہ کے آنے جانے والے راستوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا معائینہ بھی کیا۔

In this article

Join the Conversation