چیئر مین بلدیہ غربی اظہار احمد خان حق پرست رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین اوراراکین کونسل کے ہمراہ یونیورسل تائی کوانڈو چمپئین شپ کی اختتامی تقریب میں گروپ فوٹو۔

کراچی بلدیہ غربی میں رہائش پذیر نوجوانوں کی کھیل کود اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا نہایت امید افضا ہے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین...

1374 0
1374 0

کراچی بلدیہ غربی میں رہائش پذیر نوجوانوں کی کھیل کود اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا نہایت امید افضا ہے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورین ایمبسڈر نیشنل تائی کوانڈؤ چمپین شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے یونیورسل تائی کوانڈؤ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کیا تقریب میں چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور کامیاب بچوں میں انعامات تقسیم کیئے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں نوجوانوں میں کھیل کود اور صحت مند سرگرمیوں میں جو جوش وخروش نظر آیا ہے اس سے بہت تقویت ملی ہے آج جس طرح کھیلوں کے مقابلہ ہوئے اور محنت کشوں کے بچوں کو جس طرح اس میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا تو بڑی مسرت ہوئی اور بلدیہ غربی سے تعلق رکھنے والے تمام منتخب اراکین پوری توجہ اس بات پر مرکوزکیئے ہوئے ہیں کہ یہانکے رہنے والوں کو کس طرح سہولیات پہنچائیں بلدیہ غربی میں موجود پارک وپلے گرانڈؤ کی تعمیر ومرمت کرکے جلد یہاں بھی کھیل کود کی سرگرمیوں کا آغاز کیا جاسکے گا تقریب میں تائی کوانڈؤ کے سینئرکھلاڑیوں کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد اور اراکین کونسل بلدیہ غربی بھی موجود تھے۔

In this article

Join the Conversation