چیئرمین غربی اظہار الدین احمد خان جشن عیدمیلادالنبی کے حوالہ سے مسجد غوث اعظم اورنگی ٹاؤن کے اطراف میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کررہے ہیں اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ غربی وسیم مصطفیٰ سومرو، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور متعلقہ محکمہ جانی افسران بی موجود ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ جشن عیدمیلادالنبی کو شایان شان طریقہ سے منانے کا آج سے آغاز کیا جارہا ہے ان خیالات...

1189 0
1189 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ جشن عیدمیلادالنبی کو شایان شان طریقہ سے منانے کا آج سے آغاز کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی نے مسجد غوث اعظم اورنگی ٹاؤن کے اطراف میں پودا لگا کر باقائدہ شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علماء اکرام اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت سے عیدمیلادالنبی کے حوالہ سے بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کا نہ رکنے والے سلسلے کا آغاز کیا جاچکا ہے ان تمام مقامات پر جن کی نشاندہی کی گئی تھی کاموں کا آغاز کیا جاچکا ہے تمام مساجد ،محافل اور جلوس کی گذرگاہوں کے اطراف سڑکوں و راستوں کی مرمت ،اسٹریٹ لائٹس کے علاوہ اضافی لائٹس کی فراہمی و تبدیلی ،صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ اور گندے پانی کی نکاسی کے ساتھ ساتھ گڑھوں کی بھرائی ،قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کا جامعہ حکمت عملی اور دیگر یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے اشتراک سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے بعدازاں چیئرمین بلدیہ غربی نے 12ربیع الاول کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے کاموں کا معائینہ کیا اور مسجد کے اطراف میں پودے لگائے اس موقع پر انکے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ غربی وسیم مصطفی سومرو ،اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور متعلقہ محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

In this article

Join the Conversation