چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین اور مسیحی برادری کے نمائندوں کے ہمراہ کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹ رہے ہیں اس موقع پر اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران بھی موجود ہیں

کرسمس کے موقع پر بلدیہ غربی میں رہائش پذیر مسیحی برادری کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور اقلیتی نمائندوں کی مشاورت مکمل کرلیا...

1398 0
1398 0

کرسمس کے موقع پر بلدیہ غربی میں رہائش پذیر مسیحی برادری کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور اقلیتی نمائندوں کی مشاورت مکمل کرلیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ مختلف یوسیز میں آباد مسیحی برادری کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مسیحی برادری کے نمائندوں نے کرسمس کے حوالے سے کرائے جانے والے کاموں پر چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح چیئرمین اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل نے ہمارے مطالبہ پر گرجا گھروں کے اطراف اور مسیحی آبادیوں صفائی ستھرائی ، تعمیر و مرمت اور روشنی کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرایا اس پر بلدیہ غربی میں آباد مسیحی برادری کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں چیئرمین نے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے خصوصا قومی و مذہبی تہواروں پر بلدیہ غربی میں آباد اقلیتی برادری کو یکساں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقلیتی برادری کے نمائندوں کی مشاورت سے اقدامات کیئے جاتے ہیں تاکہ وہ بھی اپنے مذہبی تہواروں کو بھرپور جوش و جذبے سے منا سکیں وسائل میں کمی کے باوجود تمام مسیحی آبادیوں میں صفائی ستھرائی ، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور روشنی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف وسائل کی فراہمی کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے اقدامات کیئے گئے ہیں آخر میں چیئرمین نے مسیحی نمائندوں کے ہمراہ کرسمس کیک بھی کاٹا۔

In this article

Join the Conversation