چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ کرسمس کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے...

1639 0
1639 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنراشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بلدیہ غربی کے صدر دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد، رکن ڈسٹرکٹ کونسل ، اقلیتی رکن کونسل اور بلدیاتی افسران بھی موجودتھے چیئرمین نے اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ تمام مسیحی آبادیوں میں کرسمس سے قبل صفائی ستھرائی ،سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور روشنی کے انتظامات کی تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں اجلاس میں ٖفیصلہ کیا گیا کہ مسیحی آبادیوں میں پانی کی فراہمی اور لوڈشیڈنگ کے حوالہ سے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کہ پابند کیا جائے گا جبکہ اکاؤنٹس آفیسر کو مسیحی ملازمین کی تنخواہ کرسمس سے قبل ادا کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے اس موقع پر چیئرمین نے اقلیتی رکن کونسل نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے مسیحی آبادیوں اور عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے اقدامات کیئے جائیں گے جبکہ میونسپل کمشنر نے بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے انتظامات میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

In this article

Join the Conversation