بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن رابطہ کمیٹی خالد سلطان ، پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد خان ، چیئرمین یوسی 30 اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ سعید آباد ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بلدیہ زون میں کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں پر اظہار تشکر کیلئے منعقدہ تقریب کے موقع پرکیاسعید آباد ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے چیئرمین بلدیہ غربی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ زون میں عرصہ دراز سے سیوریج سسٹم تباہ حالی کا شکار اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں جس کی وجہ سے نہ صرف عوام شدید مشکلات کا شکار تھے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہورہی تھیں مگر چیئرمین بلدیہ غربی نے ہمارے دیرینہ مطالبہ پر جس طرح مختصر مدت میںسیوریج سسٹم کی بحالی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے اقدامات کیئے اس پر نہ صر ف سعید آباد ٹریڈرز ایسوسی ایشن بلکہ عوام بھی ان کے انتہائی ممنو ن ومشکور ہیں چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت سے ہنگامی بنیادوں پر سیوریج سسٹم کی بحالی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے اقدامات کیئے جارہے ہیں محدود وسائل کے باوجود عوام کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تقریب کے اختتام پر چیئرمین نے گرین بیلٹ پر پود ابھی لگایاقبل ازیں چیئرمین نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قانون نافذکرنے والے ادارے کی جانب سے 25 دسمبر کو مواچھ گوٹھ تا بلدیہ زون آفس منعقد کی جانے والی واک میں تمام افسران اور ملازمین کو اپنی شرکت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کرسمس سے قبل مسیحی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیئے۔