چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان سوات اور دیر لوکل گورنمنٹ سے تعلق رکھنے والے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کر رہے ہیں اس موقع پر میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح، پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل بھی موجود ہیں

سندھ میں موجود بلدیاتی نظام عوام کو وسائل کی بروقت ترسیل کے موضوع کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ سے تعلق رکھنے والے تمام محکمہ جات بنیادی ضروریات کی...

1166 0
1166 0

سندھ میں موجود بلدیاتی نظام عوام کو وسائل کی بروقت ترسیل کے موضوع کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ سے تعلق رکھنے والے تمام محکمہ جات بنیادی ضروریات کی فراہمی اور ہر سطح پر اس بات کا خیال رکھنے کے مجاز ہیں کہ بلدیاتی وسائل کی فراہمی برابری کی بنیاد پر فراہم کریں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے سوات اور دیر لوکل گورنمنٹ سے تعلق رکھنے والے ٹاؤن میونسپل افسران عمران بلال اور شکیل حیات سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح ، پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل بھی موجود تھے آنے والے وفد نے لوکل گورنمنٹ کے بنیادی مقاصد اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے کیئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی اور مشترکہ طور پر اس امر پر متفق ہوئے کہ لوکل گورنمنٹ کے نظام کو مذید بہتر انداز میں چلائے جانے کیلئے مذید محنت کرنی ہوگی اور عوام کو بلدیاتی وسائل کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے میونسپل کمشنر نے بلدیہ غربی میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بتایا کہ بلدیہ غربی وسیع و رقبہ پر محیط اور گنجان آباد ڈسٹرکٹ ہے جس میں ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی کے ساتھ جزائر اور ماربل و بنارسی کام کی صنعت بھی شامل ہیں یہاں پاکستان میں بولی جانے والی تمام زبانوں سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں جن کی نمائندگی کیلئے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کا حصہ ہیں جوکہ ایک گلدستہ کی مانند رہائش پذیر عوام کی بلا تفریق خدمت کررہے ہیں ۔

In this article

Join the Conversation