چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کرسمس کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں اس موقع پر میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل بھی موجود ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی نے کہاہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود گرجاگھروں اور مسیحی آبادیوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ دیگر بلدیاتی وسائل کی فراہمی ترجیحی...

1782 0
1782 0

چیئرمین بلدیہ غربی نے کہاہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود گرجاگھروں اور مسیحی آبادیوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ دیگر بلدیاتی وسائل کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنائی جائے ان خیالات کا اظہارچیئرمین ڈسٹرکٹ ویسٹ اظہار الدین احمد خان نے کرسمس کے حوالے سے کیئے جانے والے جائزہ اجلاس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کیاایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام مسیحی برادری کے عہدداران اور نمائندگان نے شرکت کی اس موقع پر مسیحی نمائندوں نے اپنے اپنے علاقہ میں موجود بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا چیئرمین بلدیہ غربی نے ان کے مسائل سنے اور فوری حل طلب مسائل کے حل کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی اور بتایاکہ محدود مسائل کے باوجود مسیحی آبادیوں میں صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت ودرستگی ،اندورنی گلیوں اور خصوصاگرجاگھروں وعبادت گاہوں اور تقریبات کے مقامات پر خصوصی انتظامات کیئے جائینگے جس طرح گذشتہ سال کیئے گئے تھے بلدیہ غربی میں رہائش پذیر ہر فرد کو بلاتفریق بلدیاتی وسائل کی فراہمی ہی ہماری ذمہ داری ہے اراکین ڈسٹرکٹ ویسٹ اور بلدیاتی افسران کے علاوہ دیگر یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے اشتراک سے شکایات کے حل کیلئے اقدامات جاری ہیں مسیحی نمائندوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین صاحب نے جس طرح آج ہمیں یہاں جمع کیا ہے وہ قابل تفریف عمل ہے اور جس طرح مذہبی وقومی تقریبات پر بلدیاتی امور کی انجام دیہی کیلئے مشاورت سے وسائل کی فراہمی بلدتفریق ممکن بنانے پر عملدرآمد کرتے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں تقریب کے آخر میں کرسمس کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح ،اراکین کونسل اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے

In this article

Join the Conversation