چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان پارلیمانی لیڈر اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ بلدیہ زون میں جاری استرکاری کے کام کا معائینہ کر رہے ہیں ۔

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات...

1915 0
1915 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ بلدیہ زون یوسی 30 شاہراہ وقاص پر جاری استرکاری اور مختلف مقامات پر جاری پیج ورک کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ معززین اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے علاقہ معززین نے بلدیہ زون میں ترقیاتی کام کروانے پر چیئرمین بلدیہ غربی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہمارے دیرینہ مطالبہ کو حل کرنے کیلئے اقداما ت کیئے گئے اس پر ہم دل کی گہرائیوں سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں چیئرمین نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے محدود وسائل کے باوجود اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت سے تمام یونین کمیٹیوں میں برابری کی سطح پر وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں جبکہ موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لایا جائے ممکنہ برسات کے حوالے سے تمام رین ایمرجنسی سینٹرز کو بمعہ تمام ضروری سازوساما ن کے فعال رکھا جائے کرسمس کی آمد سے قبل تمام مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور تعمیر مرمت کے کاموں کو قبل از وقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ روشنی کے خصوصی انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے بلدیاتی افسران نے جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ برسات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور تعمیر مرمت کے کاموں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

In this article

Join the Conversation