چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان سائٹ زون یوسی 05 میں استرکاری کے ماموں کا معائینہ کر رہے ہیں اس موقع پر اراکین ڈسٹرکٹ کو نسل اور علاقہ معززین بھی موجود ہیں

بلدیہ غربی کی حدودمیں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات برابری کی سطح پر فراہم کرنے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں...

1767 0
1767 0

بلدیہ غربی کی حدودمیں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات برابری کی سطح پر فراہم کرنے کیلئے جامع اور مربوط حکمت عملی سے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے سائٹ زون یوسی 05میںاسترکاری کے کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور علاقہ معززین بھی موجود تھے انہوں نے یو سی 05میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلدیاتی نمائندے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے شب و روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ تمام یونین کونسلوں سیوریج کے نظام کی درستگی،روشنی کی فراہمی اور سڑکوں و اندرونی گلیوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچا کر انہیں جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جاسکے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے لہذا س عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام افسران و عملہ اپنے فرائض پوری لگن اور دیانتداری سے انجام دینے کی عادت کو اپنائیں غفلت اور لاپرواہی میں مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف سخت دفتری کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوسی میں سڑکوں اور اندرونی گلیوں میں کارپیٹنگ کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے اور تمام جاری کاموں کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے افسران و عملہ اپنے فرائض پوری لگن اور دیانتداری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

In this article

Join the Conversation