چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد کان رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین، وائس چیئر مین غریز اللہ آفریدی، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بلدیہ غربی کے ریٹائرہونے والے افسران عبید قادر اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (B&R) اورسعید خان نیازی اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (M&E) کے اعزاز میں بلدیہ غربی کا سوونیئر پیش کر رہےہیں

ملازمین کسی بھی ادارے کی ترقی اور ساکھ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا درجہ رکھتے ہیںاور ایسے ہی فرض شناس افسران و ملازمین ادارے کی نیک...

2604 0
2604 0

ملازمین کسی بھی ادارے کی ترقی اور ساکھ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا درجہ رکھتے ہیںاور ایسے ہی فرض شناس افسران و ملازمین ادارے کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین، وائس چیئرمین عزیز اللہ آفریدی ،اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بلدیہ غربی کے ریٹائر ہونے والے افسران عبید قادر اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر B&R) )اور سعید خان نیازی اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (M&E ) کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پرکیا اس موقع پر بلدیاتی افسران و ملازمین بھی موجود تھے چیئرمین نے دونوں افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے ادارے کیلئے خدمات پیش کیں اور اپنے فرائض پوری لگن اور دیانتداری سے انجام دیئے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں خصوصا بلدیہ غربی کی تعمیر و ترقی اور ایمرجنسی کے دوران انہوں جس طرح فرائض انجام دیئے وہ بلدیہ غربی کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے وائس چیئرمین بلدیہ غربی اور میونسپل کمشنرنے بھی دونوں افسران کیلئے تعریفی کلمات ادا کیئے جبکہ ایگزیکیٹیو انجینئر (B&R) زاہد فیاض اور ایگزیکیٹیو انجینئر (M&E ) اللہ ڈنو خاصخیلی نے بھی دونوں افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی تعمیر و تر قی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آخر میں چیئرمین نے ریٹائر ہونے والے دونوں افسران کو بلدیہ غربی کا سوونیئر پیش کیا ۔

In this article

Join the Conversation