چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان سیلانی ویلفیئرٹرسٹ انٹرنیشنل کے ٹرسٹی اور چیف ڈائریکٹرعارف لاکھانی کی قیادت میں آنے والے وفد سے اپنے دفترمیں ملاقات کر رہے ہیں اس موقع پر پارلیمانی لیڈر، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل، کو آرڈینڑ اور افسران بھی موجود ہیں

یئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے کہا ہے کہ فلاحی تنظیموں کی مشاورت اور تعاون سے بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کیلئے سہولیات کی فراہمی کے...

3216 0
3216 0

یئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے کہا ہے کہ فلاحی تنظیموں کی مشاورت اور تعاون سے بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کیلئے سہولیات کی فراہمی کے عمل میں ہر طرح کے تعاون کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی نے سیلانی ویلفیئرٹرسٹ انٹرنیشنل کے ٹرسٹی اور چیف ڈائریکٹر عارف لاکھانی کی قیادت میں آنے والے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں مشترکہ پروجیکٹس کے حوالہ سے بات چیت ہوئی جس میں روٹی بینک اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے R/Oُٓ پلانٹ کی تنصیب کیلئے جگہ کی فراہمی بلدیہ غربی کی ذمہ داری ہے چیئرمین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسڑکٹ ویسٹ میں موجود آبادیوں میں زیادہ تعداد محنت کشوں کی ہے لہذا تمام آبادیوں میں یہ سہولت فراہم کرنے کیلئے جامعہ حکمت عملی اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے سیلانی ویلفیئر کے چیف ڈائریکٹر /ٹرسٹی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر بلدیہ غربی کے چاروں زونوں اورنگی ،سائٹ ،کیماڑی اور بلدیہ زون میں روٹی بنک اور آراو پلانٹ لگائے جانے کیلئے کا موں کا آغاز کریں گے گاہے بگاہے تمام آبادیوں میں اللہ کی رضا کیلئے اپنا فرض ادا کرنے کیلئے اقدامات کاترجیحی بنیادوں پر آغاز کرینگے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ غربی کے ہمراہ پارلیمانی لیڈر،اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور افسران بھی موجود تھے۔

In this article

Join the Conversation