وائس چیئر مین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی ورلڈ بینک کے آنے والے دفد سے ملاقات کر رہے ہیں اس موقع پر بلدیاتی افسران بھی موجود ہیں

ورلڈ بینک کی جانب سے بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، انفرااسٹرکچر کی تعمیر و ترقی اور تکنیکی صلاحیتوں میں تعاون خوش آئند اقدام ہے...

2970 0
2970 0

ورلڈ بینک کی جانب سے بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، انفرااسٹرکچر کی تعمیر و ترقی اور تکنیکی صلاحیتوں میں تعاون خوش آئند اقدام ہے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی نے بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں ورلڈ بینک کے آنے والے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر پارلیمانی لیڈرز ، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ورلڈ بینک کے نمائندہ وفد نے بلدیہ غربی میں عوام کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی اور دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ورلڈ بینک کے مخصوص فنڈ ز کے استعمال کیلئے ترجیحات معلوم کیں وائس چیئر مین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں سب سے پسماندہ علاقہ بلدیہ غربی کا ہے یہاں ورلڈ بینک کیلئے لا تعداد ایسے کام موجود ہیں جن کے کرنے سے عوام کو بے انتہاء سہولتیں میسر آسکتی ہیں مثلا صفائی ستھرائی، کچرے کی منتقلی، نکاسی آب، صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں گلیوں کی تعمیر، تعلیم ،صحت اور مفاد عامہ کی دیگر اسکیموں پر کام کیاجا سکتا ہے ورلڈ بینک کے وفد نے کہا کہ آپ کی جانب سے فراہم کردہ تجاویز کے ساتھ ساتھ ورلڈ بینک کی ٹیم تمام علاقوں کا سروے بھی کررہی ہے تاکہ صفائی ستھراء کے امور کو سائنٹفک طرز چلاکر روز مرہ کی بنیاد پر پیدا ہونے والے کچرے سے بجلی پیدا کی جاسکے وفد نے بلدیہ غربی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری اور تکنیکی صلاحیتوں میں تعاون پر بھرپور دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ورلڈ بینک شہر کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے ورلڈ بینک کے توسط سے کئی طرح کی اسکیمیں صوبہ بھر میں جاری ہیں وائس چیئرمین نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں گے ۔

In this article

Join the Conversation