چیئر مین بلدیہ ربی اظہار الدین احمد خان دعوت اسلامی ضلع غربی کے مجلس رابطہ سے جشن عید میلادالنبی کے انتظامات کے حوالے سے ماقات کر رہے ہیں اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی اور مختلف پارلیمانی کمیٹیوں کے چیئرمین بھی ہمراہ موجود ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا کہ جشن عیدمیلادالنبی کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کیئے جارہے ہیں بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد اور...

978 0
978 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا کہ جشن عیدمیلادالنبی کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کیئے جارہے ہیں بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد اور دیگر مقامات پر بلدیاتی وسائل کی فراہمی کے عمل کو قبل از وقت مکمل کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعوت اسلامی ضلع غربی کے مجلس رابطہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چیرمین نے دعوت اسلامی ضلع غربی کی جانب سے مساجد کے اطراف مفت پودوں کی فراہمی کے عمل کو خوش آئیند قرار دیا مساجد کے اطراف شجرکاری یکم ربیع الاول سے آغاز کیا جائیگا بلدیہ غربی کے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور پارلیمانی کمیٹیوں کی مشاورت سے جشن عید میلادالنبی کو شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے مختلف مذہبی اور سماجی تنظیموں سے مشاورت اور اشتراک عمل کوممکن بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے دعوت اسلامی ضلع غربی کی مجلس رابطہ کی جانب سے چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اس سادہ مگر پروقار تقریب میں چیئرمین بلدیہ غربی کو سعادت حج کی مبارکباد پیش کی گئی اور بلدیہ غربی میں خصوصی آیام خاص طور پر عیدالاضحی اور محرم الحرام میں جس طرح بلدیہ غربی کے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور افسران کی جانب سے خدمات پیش کی گئی وہ قابل تعریف ہیں تقریب میں حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی جناب صداقت حسین،باسط صدیقی ،عدیل شہزادنے خصوصی شرکت کی دعوت اسلامی کے مجلس رابطہ کے اویس قادری نے خوش آمدید کیا اور دعوت اسلامی کی جانب سے یکم ربیع الاول سے مساجد کے اطراف شجرکاری مہم کے آغاز پر بلدیہ غربی کو مفت پودے فراہم کرنے کا اعلان کیا بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد کے اطراف پودے لگانے کے حوالہ سے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت سے مخصوص مساجد کا تعین کیا جائیگا اس موقع پر مختلف پارلیمانی کمیٹیوں کے چیئرمین بھی ہمراہ موجود تھے۔

In this article

Join the Conversation