چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان رکن قومی اسمبلی امین الحق کے ہمراہ شرکاء جلوس کو پانی و مشروبات پیش کر رہے ہیں اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی اور اراکین ڈسٹرکٹ کونسل بھی موجود ہیں

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن قومی اسمبلی امین الحق کے ہمراہ جشن عیدمیلادالنبی کے حوالہ سے نکالے جانے والے جلوسوں میں شرکت اس موقع...

1044 0
1044 0

چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن قومی اسمبلی امین الحق کے ہمراہ جشن عیدمیلادالنبی کے حوالہ سے نکالے جانے والے جلوسوں میں شرکت اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی ،اراکین ڈسٹرکٹ کونسل ،پارلیمانی کمیٹیوں کے نمائندگان ،یونین کمیٹیوں کے چیئرمین بھی ہمراہ موجود تھے اس موقع پر علماء اکرام ،مذہبی جماعتوں کے نمائندگان سے ملاقات کی اور نکالے جانے والے جلوسوں میں شرکت کی جلوس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ نبی کریم کی تشریف آوری پوری کائنات کیلئے رحمت کا باعث ہے آج ہم سب کو یہ عہد کرناچاہیے کہ ہم نبی کریم کی طرف سے دی جانے والی تعلیمات پر عمل کر یں اور انسانیت کی خدمت کو اپنی عبادت بنالیں چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے منتظمین اور شرکاء کوسہولیات کی فراہمی بھی عبادت کا جذبہ کے تحت کی گی ہیں ہم نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ مذہبی یا قومی تقریبات کے موقع پر رہائش پذیر افراد کو بہترین بلدیاتی سہولہات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں جبکہ روزمرہ کے کام اسکے علاوہ ہیں بلدیہ غربی کے تمام زونوں میں موجود مذہبی جماعتوں کے نمائندگان سے ملاقات کرکے ان کی مشاورت اور ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیاتی وسائل کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے جس میں 12ربیع الاول کے سلسلے میں نکلنے والے جلوسوں کی گذرگاہوں ،مساجد اور محافل کیلئے مختلف مقامات کے اطراف صحت صفائی ،روشنی ،نکاسی آب ،جلوس کی گذرگاہوں کے اطراف موجود گڑھوں کی بھرائی سڑکوں وگلیوں کی تعمیرومرمت ،قبرستانوں میں جھاڑیوںکی کٹائی کے علاوہ مختلف مقامات پر کتا مار مہم کے علاوہ جراثیم کش ادویات اور چونے کے چھٹرکاؤ اور جلوس کے شرکاء کیلئے اورنگی ،سائٹ ،بلدیہ،کیماڑی اور سرجانی ٹاؤن میں کیمپ لگائے گئے اور شرکاء کو ٹھنڈے مشروبات اور قبرستانوں میں روشنی کے خصوصی انتظامات کیئے گئے چیئرمین بلدیہ غربی نے اراکین صوبائی اسمبلی اوراراکین ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ شرکاء جلوس کو کیمپ پر پانی و مشروبات پیش کیا اور جشن آمد رسول کی مبارکباد پیش کی۔

In this article

Join the Conversation